سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کی میتیں ڈسکہ منتقل
سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والوں میں سے10افراد کی میتیں ان کے شہر ڈسکہ پہنچادی گئیں ۔
میتیں پہنچنے پر ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا ، پورے شہر میں سوگ کا سماں ہے۔
متوفیان کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور بچ جانے والوں سے مل کر دھاڑیں مار کر رو پڑے ۔
3میتیں ڈسکہ کلاں، 3محلہ لاریاں اور4محمد پورہ پہنچائی گئیں ،کچھ دیر بعد نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بارش کے باعث دریائے سوات میں سیلابی صورتحال پیداہو گئی تھی، متعدد سیاح پھنس گئے تھے، ۔
فضاگٹ کے مقام پر بچے اور خواتین بھی پانی میں پھنس گئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد افراد کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیںتھیں،۔
اطلاعا ت کے مطابق50سے زیادہ افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے،۔
ریسکیوآپریشن کے دوران10افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں