معاہدے کے لیے ٹرمپ کو خامنہ ای کی توہین بند کرنا ہوگی: ایران کا انتباہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی کسی معاہدے کے خواہش مند ہیں تو اُنہیں اسلامی انقلاب کے رہبر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کو ترک کر دینا چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایرانیوں کی پیچیدگی اور استقامت دنیا بھر میں ہماری عظیم الشان قالینوں کے ذریعے جانی جاتی ہے، جو محنت اور صبر سے تیار کی جاتی ہیں۔
، لیکن بطور قوم ہمارا مؤقف بہت سادہ اور صاف ہے، ہم اپنی قدر جانتے ہیں، اپنی آزادی کو اہمیت دیتے ہیں، اور کبھی کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ وہ ہمارا مستقبل طے کرے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی کسی معاہدے میں سنجیدہ ہیں تو اُنہیں ایران کے سپریم لیڈر، عظیم آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول انداز کو ترک کرنا ہوگا اور اُن کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا ہوگا‘۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں