ملتان پارکوں کی اپ گریڈیشن: کمشنر کا جدید سہولتوں سے لیس کرنے کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیرِ صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں شہر کے چھ خستہ حال پارکوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فاطمہ جناح کالونی کے دو پارک، نیو شاہ شمس، شاہ رکنِ عالم اور تغلق ٹائون کے ایک ایک پارک کے علاوہ ٹمبر مارکیٹ کی 2600 آر ایف ٹی گرین بیلٹ اور ساڑھے آٹھ کنال رقبے پر مشتمل پارک کو بھی بحال کیا جائے گا۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پارک شہری منصوبہ بندی کا بنیادی حصہ تصور کیے جاتے ہیں، اس لیے ملتان میں بھی صاف ستھرے اور پر امن تفریحی مقامات کی فراہمی شہریوں کا حق ہے۔ اپ گریڈیشن کے تحت روشنیوں کا نیا نظام، گزیبو، پلے ایریا، واک ویز اور معیاری واش رومز سمیت ایسی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔
جو بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کو یقینی بنائیں۔
عامر کریم خاں نے واضح کیا کہ پارکوں کی بحالی نہ صرف شہریوں کی صحت مند تفریح کا ذریعہ بنے گی بلکہ ماحولیاتی بہتری اور سماجی ہم آہنگی میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم ، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے افسران نے شرکت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں