پنجاب اسمبلی 26 معطل ارکان میں سے رحیم یار خان کے 4 ایم پی ایز بھی شامل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی معطلی: رحیم یارخان کے 4 ایم پی ایز بھی شامل

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران پنجاب اسمبلی میں ہنگائی آرائی،توڑپھوڑ ،ہلڑبازی کرنے حکومت اور ریاست مخالف نعرے بازی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان معطل،معطل ہونیوالوں میں ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے 4 ایم پی ایز بھی شامل ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب کے بجٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ہنگائی آرائی،توڑ پھوڑ ،ہلڑ بازی کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت اور ریاست مخالف نعرے کی ۔
جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ہاؤس کے تقد س کو پامال کرنے والے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کو معطل کردیا جن میں ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 258سے چوہدری اعجاز شفیع،حلقہ پی پی 260سے صائمہ کنول،حلقہ پی پی 263سے چوہدری نعیم شفیق اور حلقہ پی پی 265سے چوہدری سجاد احمد وڑائچ کو بھی معطل کردیا ہے اور 2 لاکھ 3ہزار 550 روپے کے حساب سے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں آئندہ 15 اجلاسوں میں شریک ہونے سے منع کردیا،ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کی معطلی پرپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے شد ید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں