چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن پر سخت ایکشن، ایم ڈی کا فوری نوٹس
بہاول پور(اویس احمد قرنی ) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ کلرک ناظم شاہ کی اینٹی کرپشن میں گرفتاری، منیجنگ ڈائریکٹرسی ڈی اے کاسخت نوٹس، ناظم شاہ کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی، محکمے میں کرپشن اور کرپٹ عناصرکوکسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا۔
، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیسرزآفیشلزکووارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ کلرک ناظم شاہ کیخلاف کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ اور گرفتاری کے معاملے کا چولستا ن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق بخاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ کلرک ناظم شاہ کومعطل کردیا اوراس کیخلاف محکمانہ کاروائی کاآغاز کردیا۔
ایم ڈی چولستان نے سی ڈی اے کے تمام آفیسرزآفیشلزکوسختی سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمے میں کرپشن، کرپٹ عناصرکوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اس حوالے سے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی چولستان نے بتایاکہ یہ معاملہ ان کی پوسٹنگ سے پہلے کاچل رہاتھا ناظم شاہ اوراس کے مدعی کاکوئی لین دین کاتنازعہ تھا محکمے کابراہ راست اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم کرپشن کے معاملے اوراینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہونے پر محکمے نے اپنی کاروائی شرو ع کردی ہے۔
اورانکوائری مکمل ہونے پر متعلقہ ملازم کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن کے مطابق چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن اورکرپٹ عناصر کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اس حوالے سے متعلقہ تمام آفیسرزآفیشلزکوبھی تنبیہ کردی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں