کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت کے فیصلے کی تفصیلات
پاکستان کی جانب سے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے 27 جون کو کشن گنگا ، رتلے پن بجلی منصوبوں پر ضمنی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اس کا دائرہ اختیار برقرار ہے اور اسے مقدمے کو بروقت ، مؤثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانے کا مکمل اختیار ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے ضمنی فیصلہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے اعلان کے بعد جاری کیا اور یہ فیصلہ پاکستان کے اس مؤقف کی توثیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل فعال اور مؤثر ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر اور پوری ایمانداری سے ادا کرے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں