شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں بھی پارلیمان کا کلیدی کردار ہے ، صدرمملکت

جمہوریت و احتساب میں پارلیمان کا کلیدی کردار، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ، آئین و جمہوری اقدار کی نگہبان ہے ، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں بھی پارلیمان کا کلیدی کردار ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے بین الاقوامی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کی ضامن ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ مؤثر قانون سازی اور نگرانی کے ذریعے عوامی خدمات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔
اچھے طرز حکمرانی اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے میں بھی معاون ہے۔
صدر آصف کا کہنا تھا کہ قانون ساز اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا دفاع کریں۔
آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت پروان چڑھے ۔
پارلیمان پاکستانی عوام کی فلاح ، حقوق کے تحفظ اور احتساب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لئے قانون سازی اور نگرانی کا عمل جاری رکھے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں