پنجاب اسمبلی میں 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے خلاف تحاریک عدم اعتماد کامیاب

تحاریک عدم اعتماد: پنجاب اسمبلی میں چار اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین برطرف

پنجاب اسمبلی میں 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے خلاف تحاریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئیں۔
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے باعث اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے خلاف حکومتی ارکان کی طرف سے تحاریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئیں۔
اپوزیشن رکن عنصر اقبال کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی خصوصی تعلیم، مرتضی اقبال کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پروفیشنل مینجمنٹ کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔
احسن علی کو اسٹینڈنگ کمیٹی کالونیز جبکہ صائمہ کنول کو چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی تعلیم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کے چیئرمین کو عہدوں سےہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں