چین نے پاکستان کو دیئے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کی مدت میں توسیع کر دی

چین نے پاکستان کو قرض میں توسیع دی، زرمبادلہ ذخائر مستحکم

چین نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ 2
سینئر پاکستانی سرکاری حکام نے بتایا کہ یہ اقدام اسلام آباد کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد دے گا، جو کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک شرط ہے۔
حکام نے بتایا کہ بیجنگ نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی وہ رقم دوبارہ جاری کی ہے، جو گزشتہ 3 سال سے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں موجود تھی،۔
جب کہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے کو بھی دوبارہ فنانس کیا گیا ہے،۔
جسے اسلام آباد نے 2 ماہ قبل واپس ادا کر دیا تھا۔ان حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی،۔
کیوں کہ انہیں اس معاملے پر عوامی طور پر گفتگو کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے،۔
یہ بات سرکاری اعلان سے قبل کی جا رہی تھی۔ان میں سے ایک اہلکار نے مزید بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور کثیرالملکی مالیاتی اداروں سے 50 کروڑ ڈالر بھی موصول ہو چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں