محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ، سی پی او ملتان

سی پی او ملتان محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات پر افسران کو ہدایات جاری

ملتان(نمائندہ خصوصی) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کمشنر ملتان عامر کریم خان ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے دربارحضرت شاہ شمس تبریز کا وزٹ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی اور جلوس کے روٹ کا وزٹ بھی کیا۔
اس دوران ایس پی سٹی مہر محمد سعید، ڈی ایس پی دہلی گیٹ محمود ہارون اور دیگر پولیس افسران و دیگر معززین علاقہ اس دوران ان کے ہمراہ تھےسی پی او ملتان نے امام بارگاہ کی سیکیورٹی اور مجلس ڈیوٹی کو چیک کیا اور ضروری ہدایات دیایس پی سٹی نے افسران کو جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی انتظامات، تعینات نفری، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی سی پی او ملتان نے افسران کو ہدایت دی کہ روٹ پر ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے ۔
تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سکے۔اس موقع پر کمشنر ملتان نے سیکیورٹی پلان کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔سی پی او ملتان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی پر مامور افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر نظر رکھیں ۔
تاکہ جلوس و مجالس پرامن طور پر منعقد ہوں۔مجالس کے منتظمین اور لائسنس داران نے سی پی او ملتان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں