ایرانی ہیکرز کی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی ای میلز افشا کرنے کی دھمکی

ایرانی ہیکرز کی دھمکی: وائٹ ہاؤس اہلکاروں کا ڈیٹا خطرے میں

ایران سے منسلک ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے سے چوری کیے گئے مزید ای میلز افشا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
، جب کہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل وہ پہلے ہی کچھ ای میلز میڈیا کو جاری کر چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز سے اتوار اور پیر کے روز آن لائن گفتگو میں ’رابرٹ‘ کے نام سے جانے والے ان ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، ٹرمپ کی وکیل لنڈسے ہیلیگن، مشیر راجر اسٹون، اور سابق اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کی ای میلز پر مشتمل تقریباً 100 گیگا بائٹس کا ڈیٹا موجود ہے۔
رابرٹ نے اس ڈیٹا کو فروخت کرنے کے امکان کا ذکر کیا، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب یا کس طرح اسے جاری کریں گے۔
، انہوں نے ای میلز کے مواد سے متعلق بھی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں