لاہور زلزلہ: 4.4 شدت کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاوہ قصور، اوکاڑہ، ننکانہ، شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی،۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر اور مرکز جنوب مغرب لاہور تھا۔ل
اہور میں 11 بج کر 39 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،۔
اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع قصور، اوکاڑہ، مریدکے، کامونکی اور شیخوپورہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
شہری دفاتر اور گھروں سے کلمہ طیمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے، زلزلے کی گہرائی 14 کلو میٹر اور مرکز جنوب مغرب لاہور تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں