اسرائیل غزہ اورمغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں بند کرے:عاصم افتخار

عاصم افتخار کا بیان: اسرائیل کی فوجی کارروائیاں فوری روکی جائیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار کی سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ اورمغربی کنارے میں تمام فوجی کارروائیاں بند کرکےجنگ بندی کرے۔
عاصم افتخار نےکہا کہ انسانی امداد پرپابندیاں ختم کرکے اقوام متحدہ اورامدادی اداروں کومحفوظ اور بلا رکاوٹ رسائی دی جائے۔
،غزہ کی تعمیر نوکیلئے عرب لیگ، اوآئی سی منصوبے کی حمایت کی جائے۔ ع
اصم افتخار کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334پرعمل درآمد کرکے دوریاستی حل کاراستہ نکالا جائے،۔
1967کی سر حدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست تشکیل دی جائے ،
مقبوضہ بیت المقدس کوآزاد فلسطینی ریاست کادارالحکومت تسلیم کیاجائے۔
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، ایک دن میں 95شہادتیں، سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں