جوڈیشل کمیشن اجلاس: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئے اہم فیصلہ
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جاری ہے۔
، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئےجسٹس اعجاز انور، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور ہوا۔
اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کیلئےمحمد جنید غفار کو مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دیدی گئی۔
،جسٹس جنید غفار سندھ ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ میں پہلے نمبر ہیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پر غور کیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئےجسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن کے ناموں پر غور ہو گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں