پاکستان امریکا تجارتی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
پاکستانی وفد امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پیر کو واشنگٹن پہنچ گیا۔
، یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئے سرے سے ترتیب دینا اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ بھاری درآمدی محصولات کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔
تجارتی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت جواد پال کر رہے ہیں، جو امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان یہ مذاکرات گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہیں، جن کے رواں ہفتے مکمل ہونے کی توقع ہے۔
, بدھ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان ملاقات کے بعد وزارت خزانہ نے ایک بیان میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں