اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، فلسطین پر کھلی بحث
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، دوران صدارت فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث بھی ہوگی۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے،۔
پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری صدارت اس وقت آئی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران چل رہے ہیں،۔
سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث کی بھی صدارت کروں گا، اس ماہ دو اعلیٰ سطح کے دستخطی پروگراموں کی صدارت کروں گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں