ڈاکوؤں نے رحیم یار خان سے 13 مزدور اغوا کر لیے، پولیس حدود کے تعین میں مصروف

رحیم یار خان اغوا: ڈاکوؤں نے 13 مزدوروں کو کچے سے اغوا کر لیا

کچے کے ڈاکوؤں نے پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے 13 افراد کو اغوا کر لیا ہے، پولیس فوری طور پر کارروائی کرنے کے بجائے حدود کے تعین میں مصروف ہے۔
مقامی پولیس ذرائع نے بتایا کہ باغ میں مزدوری کرنے والے 13 افراد کو نامعلوم ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے،۔
جن میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔ڈی پی او رحیم یار خان نے مزدوروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانے کی حدود کا تعین کیا جا رہا ہے،۔
واردات سون میانی اور بھونگ کے قریب پیش آئی ہے، مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے تھانے کی حدود کا تعین کیا جارہا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے اور اغوا شدگان کی فوری بازیابی کے لئے علاقائی پولیس ٹیمیں،انٹیلی جنس ڈیوژن، اور علاقائی حدود کی وضاحت پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں