سپریم کورٹ کا فیصلہ: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مخصوص نشستوں کی بحالی: الیکشن کمیشن نے جماعتوں کو نشستیں الاٹ کردیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں۔
اورقومی اسمبلی میں خیبرپختونخواکی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو 2،2 جب کہ جے یو آئی کو ایک نشست ملی ہے۔
پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں ۔
جن میں سے 10 نشستیں مسلم لیگ (ن) اور ایک پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بھی بحال کی گئی ہیں ۔
جس میں سے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست ملی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں