اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 50 ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ مکمل

پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 57 ارب روپے کے قرضے جاری

پنجاب حکومت کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام” کے تحت 50 ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا۔
پنجاب حکومت کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام” کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کاریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت گھر بنانے کےلیے 51911 درخواستگزاروں کو قرضے جاری کئے گئے، ۔
مختصرمدت میں 57 ارب 90 کروڑر وپے کے قرضوں کا اجرا کیا گیا۔
منصوبے کے تحت 5 ہزار 293 مکان آباد ہوگئے ہیں۔ 41 ہزار 324 گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی بھی سفارش کے بغیر قرضوں کا اجرا پنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ میں قابل تقلید مثال ہے۔
پراجیکٹ کا مقصد عوام کےلئے آسانی اور سہولت پیدا کرنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں