پاکستان میں رواں سال آم کی پیداوار 17لاکھ 52 ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی

پاکستان آم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ، برآمدات اب بھی محدود

پاکستان میں رواں سال 17لاکھ35ہزار ہیکٹرکے قریب رقبہ پر آم کی کاشت سے پیداوار17لاکھ 52ہزار ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی نے جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے شب وروز محنت، تحقیقی مقالوں اورباغبانی سے متعلق بنیادی معلومات کو اکٹھا کرکے ایک کتابچہ شائع کیا ہے۔
جس سے باغبانوں کو آم کی کاشت میں درپیش مسائل اور ان کے حل پر مبنی تفصیلی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل ہوگی۔
اور عالمی وتجارتی پیمانوں کے مطابق آم کے پھل کی زیادہ اور معیاری پیداوار کے حصول میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال 17لاکھ35ہزار ہیکٹرکے قریب رقبہ پر آم کی کاشت سے پیداوار17لاکھ 52ہزار ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔
مگر پاکستان آم کی کل پیداوار کا صرف 5فیصد برآمد کرتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں