پہلگام کے قریب ہندو یاترا کا آغاز، بھارت نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی

امرناتھ یاترا سیکیورٹی: پہلگام میں ہائی الرٹ، بھارت نے ہزاروں اہلکار تعینات کر دیے

بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں ہندوؤں کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر بھارت نے پہلگام اور گرد و نواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔
، ہزاروں اہلکار تعینات کر کے علاقے کو قلعہ نما شکل دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں جمعرات کو ہندوؤں نے ایک بڑی، مہینے بھر جاری رہنے والی یاترا کا آغاز کیا۔
، جس کا آغاز کئی یاتریوں نے اُس مقام کے قریب سے کیا جہاں اپریل میں ہونے والے ایک مہلک حملے نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا تھا۔
گزشتہ سال، پانچ لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ یاترا میں شرکت کی تھی، جو ایک برفانی ستون کی زیارت کے لیے کی جاتی ہے۔
، یہ ستون پہلگام کے قصبے سے اوپر، جنگلات سے گھری ہمالیائی پہاڑیوں میں واقع ایک غار میں موجود ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں