اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا

اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ پر خواجہ آصف کی تنقید، ایاز صادق کا جواب

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا۔
، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، ۔
جس میں انہوں نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، کابینہ ارکان، ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے اس تنقید کو بلا جواز قرار دیا ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے خط میں لکھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابینہ ارکان اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھنے پر شدید تنقید کی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھ کر اپنی تنخواہ میں اضافے کو وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا۔
، اور کہا کہ شہباز شریف چاہیں تو وہ اضافی تنخواہ لیں گے، ورنہ وہ پرانی تنخواہ ہی لیتے رہیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں