کے پی حکومت گرانے کا چیلنج، علی امین کی سیاسی مخالفت کو کھلا پیغام
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے پی حکومت گرانے کا چینلج دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، تمام رہنما اور کارکنان بانی تحریک انصاف کی قیادت میں متحد ہیں۔
پارٹی بانی جو بھی فیصلہ کریں گے اسے مکمل طور پر قبول کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وہ جب چاہیں تحریک چلانے کا حکم دیں، ہم تیار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف نے ہمیشہ کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے لیکن مذاکرات بامعنیٰ اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں