ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم معیشت میں شفافیت کے لیے ناگزیر: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے۔
، شہریوں اورکاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانا ضرورت ہے۔
کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی زیرصدارت ہفتہ وار اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیش لیس اکانومی سے متعلق کمیٹیاں شراکت داروں سے مل کرقابل عمل تجاویز دیں۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل ادائیگیوں کاطریقہ کار آسان بنانے کے لیےحکمت عملی ترتیب دے رہا ہے۔
جبکہ ڈیجیٹل نیشنل پاکستان کے حوالے سے ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں