عمران خان ساتھیوں کی رائے سےاتفاق کریں تو مذاکرات ہو سکتے ہیں: سعد رفیق

عمران خان مذاکرات شرط پر سعد رفیق کا بیان: پہلے سینئر رہنماؤں کی رائے مانیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان سینئر ساتھیوں کی راۓ سےاتفاق کریں تو مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا سیاسی جماعتوں کے بیچ مذاکراتی عمل کی حمایت میں خط اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنے سینئر ساتھیوں کی رائے سےاتفاق کریں توبات چیت شروع ہو سکتی ہے۔
، محرم کے بعد بھی احتجاجی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، موسم کی شدت، پی ٹی آئی کا نہایت کمزور تنظیمی ڈھانچہ اور اندرونی گروپنگ، ریاستی اداروں کا ایکا متوقع احتجاجی تحریک کی ناکامی کی بڑی وجوہات ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مکالمے کے ذریعے تلخی میں کمی لانے اور محاذ آرائی بتدریج کم کرنے کے طریقوں پر بغیر پیشگی شرائط بات چیت ہونی چاہیے۔
، پاکستان کو نئے اور وسیع ترمیثاق جمہوریت کی ضروت ہے، اس پر اتفاق رائے حاصل کیے بغیر کوئی بات چیت نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں