عمران خان جیل میں اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے ہیں: شرجیل میمن کا بیان
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
، پی ٹی آئی کو کسی سے خطرہ نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کہ محرم الحرام کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں،۔
وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
، جلوسوں کیلئے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
، امن و امان قائم رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
، حکومت سندھ نے قانون کے تحت 11 شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ پر پابندی لگائی تھی۔
، انتظامی معاملات چلانا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔
، چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل سامنے آ رہے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں