حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

پولیو کے خاتمے کا عزم، وزیراعظم کی زیرصدارت ٹاسک فورس اجلاس

وزیراعظم شہبازشریف نےاپنے بیان میں کہا حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔
،چیلنجز کے باوجود پولیو فری پاکستان کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد پولیوٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نےکہاہربچےکو اس موذی مرض سے بچانے کا عزم کرتے ہیں،یقینی بنانا چاہیئے۔
ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے۔
،پاکستان نے پولیو کےخلاف اہم پیشرفت کی ہے۔انسدادپولیو کیلئےصوبائی حکومتوں ،اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں۔
،پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،اسٹیک ہولڈرزکو پولیو کےخاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہو گا۔
،انسداد پولیو میں پاکستان کا ہرطرح سے ساتھ دینےپرسعودی ولی عہد کامشکور ہوں۔
،انسداد پولیو مہم میں بل گیٹس فاؤنڈیشن نے بھی بہت اہم اور قابل تحسین کردار ادا کیا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں