امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں کمی، حکومت نے 6980 اشیاء پر ٹیکسز میں تخفیف کر دی

امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس، دودھ، دہی سمیت 6980 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی

حکومت نے نئے بجٹ میں گاڑیوں درآمدی دودھ، دہی سمیت 6980 اشیاء پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کردی۔
نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ جیپوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد کردی گئی ہے۔
جبکہ نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی بھی 5 فیصد کمی کے بعد 10 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی 90 سے کم کرکے 50 فیصد مقرر کردی گئی ہے،۔
نئے بجٹ میں لگژری شپس، کروز اور بوٹس پر ڈیوٹی 5 فیصد کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق امپورٹڈ برانڈڈ سن گلاسز پر ڈیوٹی 30 سے کم کرکے 24 فیصد، امپورٹڈ کاسمیٹکس پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد، امپورٹڈ واش بیسن پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 24 فیصد کردی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں