اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات

“اسٹارلنک پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات کا شکار”

اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لیے لائسنس حاصل کرنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ ( پی ایس اے آر بی ) نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن ختم کر دی ہے۔
جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس اے آر بی نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کو عارضی رجسٹریشن دی تھی ۔
لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مستقل رجسٹریشن کو لائسنس کے اجرا کی شرط قرار دیا تھا۔
اسٹارلنک مستقل رجسٹریشن حاصل کرنے میں ناکام رہا اور جون میں اس کی عارضی رجسٹریشن کی میعاد ختم ہو گئی۔
اسٹارلنک کے حکام نے تصدیق کی کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور حکومتی پالیسی واضح ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں