زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے نیکسٹ کیپٹل کنسورشیم کا انتخاب
نجکاری کمیشن بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی منظوری دے دی۔
جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے آج اپنے 236ویں اجلاس میں مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی۔
اعلامیے کے مطابق مسابقتی اور شفاف انتخاب کے عمل کے بعد، بورڈ نے زیڈ ٹی بی ایل ٹرانزیکشن کے لیے نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کی قیادت میں مالیاتی مشیروں کے کنسورشیم کی تقرری کی منظوری دی۔
کنسورشیم کے دیگر اراکین میں اجاز احمد اینڈ ایسوسی ایٹس (قانونی)، بیکر ٹلی محمود ادريس قمر (اکاؤنٹنگ اینڈ ٹیکس)، ایکزیگٹیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل (ایچ آر)، برج پبلک ریلیشنز (میڈیا)، سیولز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (پراپرٹی ویلیوایشن) اور پرایما گلوبل کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکچوئری) شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں