پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا نیا قانون: اقلیتوں اور خواتین کی براہ راست نمائندگی
پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر مجوزہ بلدیاتی قانون میں اہم اور بڑی نوعیت کی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قانون میں عوامی شمولیت، اقلیتوں اور خواتین کی نمائندگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انقلابی تجاویز سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی بلدیاتی اتھارٹی کا چیئرمین اب ڈپٹی کمشنر کی بجائے عوامی نمائندہ ہوگا۔
، جو جمہوریت کے فروغ کی جانب اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے حالیہ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بلدیاتی سطح پر اقلیتی اور خواتین نمائندگان کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹ سے کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق یہ تجاویز قانون کے ابتدائی مسودے میں شامل کر لی گئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں