لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا

لاہور ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات: ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا۔
پرنسپل سیٹ پر موسم گرما کی تعطیلات کیلئے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیاگیا۔
جاری کردہ روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 7 جولائی سے 7 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
، جبکہ 21 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسز کی سماعت کریں گے۔
روسٹر میں بتایا گیا کہ پرنسپل سیٹ پر ججز بطور ڈویژن بنچز اور سنگل بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے۔
ترمیمی روسٹر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری کیا گیاہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں