نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیںہوسکتی، علیمہ خان

علیمہ خان: نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات کا سوال ہی نہیں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی۔
کچہری میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی کا پیغام درست انداز میں باہر دینا ہے۔
چور حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ 10 محرم بعد تحریک ہوگی، حقوق آزادی کے لیے نکلیں گے۔
بانی چیئرمین کو چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ نواز شریف کی جیل میں ایک ایک سو بندوں کی ملاقاتیں کرائی جاتی تھیں ۔
نواز شریف جیل نہیں ریسٹ ہاؤس میں رہ رہے تھے ۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کی قید عام آدمی سے بھی سخت ہے ۔
ان کی کتابیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ بانی چیئرمین کی قید کا مقابلہ نواز شریف کی جیل سے نہیں کیا جاسکتا ۔
نواز شریف کو تو اس کی پارٹی لفٹ نہیں کرا رہی ۔ نواز شریف سے بانی چیئرمین کی ملاقات نہیں ہوسکتی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں