قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں تبدیلیاں، مسرور فارغ، شین میکڈرمٹ مقرر
ایشیا کپ سےپہلےپاکستان قومی ٹیم کی کوچنگ پینل میں بڑےپیمانے پرتبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔
،پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو عہدے سے ہٹانے کے بعدآسٹریلوی شین میکڈرمٹ کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔
،شین میکڈرمٹ اس سے قبل آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
اس کےعلاوہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنشن کوچ مقرر کردیا گیا، ۔
گرانٹ لوڈن اس سے قبل پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں،دونوں کوچزکو ٹیم کے نئے بنائے جانے والے وٹس ایپ گروپ میں شامل کردیا گیا۔
عمر گل کو پاکستان شاہینزکا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا،عمر گل ایک سال سے پی سی بی کے ساتھ منسلک ہیں،۔
نئے کوچز بنگلہ دیش سیریز کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کا حصہ ہونگے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں