بارشوں سے ڈیم بھرنے لگے، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ دوگنا ہوگیا

بارشوں سے ڈیم بھرنے لگے، قابل استعمال پانی دوگنا

پری مون سون بارشوں کے باعث ڈیم بھرنے لگے، قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 15 روز کے دوران 35 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ہوگیا۔
حالیہ بارشوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں، ڈیمز بھرنے لگے، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بڑھ گیا۔
رپورٹ کے مطابق 15 دن میں قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 35 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ہوگیا، ۔
قابل استعمال پانی کا ذخیر 73 لاکھ 71 ہزار ایکڑ فٹ پر آگیا۔
حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 66 فٹ بلند ہونے کے بعد 1520 فٹ پر آگئی،۔
منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 4 لاکھ 90 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ہوا جو 30 لاکھ 19 ہزار ایکڑ فٹ پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1168 فٹ ہے، 1242 فٹ پر منگلا ڈیم مکمل بھر جاتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں