شاہ محمود کے دست راست منور قریشی کاڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کو صرف برنولہ سپلائی کی آڑ میں کروڑوںکا ٹیکہ

ہیلتھ اتھارٹی ملتان کرپشن سکینڈل: منور قریشی کا دو کروڑ کا فراڈ بے نقاب

ملتان(وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے دست راست منور قریشی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کو صرف برنولہ کی سپلائی کی آڑ میں دو کروڑ مالیت کا ٹیکہ لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق منور قریشی پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے باوجود بھی میڈیسن سپلائی کے کاروبار میں پوری طرح متحرک رہے، وہ اپنی مرضی سے ہیلتھ اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر لاتے اسکے بعد غیر قانونی بلنگ کا دھندہ شروع ہو جاتاہے۔
، منور قریشی نے پنڈنگ بلنگ کی آڑ میں ملتان اور مظفر گڑھ میں کروڑوں روپے مالیت کے جعلی بلز کلیم کئے اسکے بدلے میں ہر دستخطی آفسر کو طے شدہ حصہ دیا، انھوں نے کہا مالی سال 2024-25 کے دوران موصوف نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان سے کروڑوں روپے مالیت کی میڈیسن سپلائی کا ٹھیکہ حاصل کیا جس کے بعد موصوف نے انتہائی ناقص ادویہ سپلائی کیں پشاور اور شاہ عالمی مارکیٹ سے تیار کرواکر ہیلتھ اتھارٹی کو مہنگے ترین ریٹس پر فراہم کیں ملتان میں صرف نوے لاکھ روپے مالیت کا برنولہ سپلائی کی آڑ میں دو کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کا بل وصول کیا۔
،گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے منور قریشی کو نوازنے کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تک سپلائرز کو ادائیگی پر اڑا دیں، انھوں نے کہا نشتر میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہسپتال کو بوگس ایل پی کے ذریعے امپورٹڈ آئٹمز فراہم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث رہے، انھوں نے کہا ملتان میں سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی اور اکاؤنٹس برانچ کے اہلکار منور قریشی کے کاروبار میں برابر کے شریک ہیں منور قریشی کے ہر طرح کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب رہی ۔
جبکہ مظفر گڑھ میں سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس منور قریشی کی سرپرستی میں آگے آگے تھے انھوں نے کہا جب ملتان میں منور قریشی کے خلاف انکوائری شروع ہوئی تو ڈاکٹر ظفر عباس انکوائری کمیٹی کا حصہ تھے پھر یہ انکوائری کمیٹی ٹوٹ گئی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈیرہ غازی خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تو ایک مرتبہ پھر منور قریشی کے سرپرستی میں ملوث ڈاکٹر ظفر عباس انکوائری کمیٹی میں شامل کر دئیے گئے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن کا کیس دفن ہو کر رہ چکا ہے۔
شہریوں نے سیکرٹری صحت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے دو ارب روپے مالیت کے کرپشن سیکنڈل میں محکمہ پنجاب کی خصوصی ٹیم کو مظفر گڑھ ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان بھیجا جائے تو ٹیکنیکل سطح پر انکوائری کرے تاکہ ملزمان اپنے انجام تک پہنچ سکیں-

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں