اربوں مالیتی گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی سیکنڈل :حکومتی ایم پی اے اصغر گرمانی کا فرنٹ مین گرفتار

گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل: نیب کی بڑی کارروائی، اہم گرفتاریاں

ملتان(وقائع نگار) نیب ملتان نے اربوں روپے مالیت کے گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی سیکنڈل کے ملزمان کی گرفتاری شروع کر دی ہے گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک حکومتی ایم پی اے اصغر گرمانی کے فرنٹ مین زین مرتضیٰ نقوی کو گرفتار کرکے احتساب عدالت سے چار روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اصغر گرمانی نے ملتان کے مواضعات پیراں غائب ، ڈمرا ،فیض پور بھٹیاں میں گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے ہاؤسنگ سکیم متعارف کروائی جس وقت یہ ہاؤسنگ سکیم متعارف کروائی گئی اسوقت ملتان میں پراپرٹی کا بزنس عروج پر تھا رہائشی پلاٹوں کے ریٹس آسمان سے کو چھو رہے تھے اصغر گرمانی نے ملتان کے شہریوں کی نبض پر ہاتھ رکھا انتہائی کم ریٹس پر پانچ مرلہ پلاٹس متعارف کروا دیئے ساڑھے بارہ لاکھ روپے مالیت کے پانچ مرلہ پلاٹس کے لیے شہری گلبرگ ہاؤسنگ سکیم کے دفتر پر ٹوٹ پڑے۔
، انھوں نے کہا اصغر گرمانی نے ملتان کے لاکھوں پتی شہریوں کو پھانسنے کے بعد ماہانہ پانچ سے دس ہزار روپے کمیٹیاں ڈالنے والوں کی جیبیں صاف کرنے کا منصوبہ تیار کیا گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی مارکیٹنگ ٹیم نے دس ہزار ماہانہ اقساط پر پلاٹ دینے کی کمپئین شروع کر دی شہر بھی میں پینا فلیکس اور آٹو رکشہ پر تشہری مہم نے سینکڑوں شہریوں کو راغب کیا اس تشہری مہم نے ملتان کے ساتھ ڈیرہ غازی خان ، کوٹ ادو سمیت جنوبی پنجاب بھر کے اضلاع کے شہریوں کو اصغر گرمانی کے اکاؤنٹ بھرنے پر قائل کیا،۔
شہریوں نے زیورات فروخت کرکے گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے آفس سے ایک کاغذ کا ٹکڑا پکڑا اور پلاٹ مالک بننے کے خبط میں مبتلا ہو گئے انھوں نے کہا اصغر گرمانی نے پلاٹوں کی فائل کی آڑ لیکر پانچ ہزار سے زائد پلاٹ فروخت کئے جن کا سرے سے زمین پر وجود ہی نہیں ہے اصغر گرمانی نے اس کھیل میں زین مرتضی شاہ نامی شخص کو سی ای او گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی شو کیا ہوا تھا خود دیگر پارٹنرز کے ساتھ پس منظر میں رہا فائلوں کی آڑ میں سائلین کو لوٹنے کے لیے موصوف نے پراپرٹی ڈیلروں کا گینگ تشکیل دیا ۔
جنھیں ٹارگٹ دیا جاتا رہا ٹارگٹ کی تکمیل پر پراپرٹی ڈیلروں کو کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں انعامات کی صورت میں دیں جس کی وجہ سے پراپرٹی ڈیلروں نے جنوبی پنجاب بھر میں پنجے گاڑھ دیئے، انھوں نے کہا اصغر گرمانی کے اس سارے کھیل میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق افسران برابر شریک رہے جو اندر خانہ مک مکا کرکے اصغر گرمانی کو لوٹ مار کرنے کا موقع دیتے رہے، اصغر گرمانی کے متاثرین میں پولیس افسران ، ڈاکٹرز کمیونٹی ، کاروباری شخصیات ، محکمہ مال کے افسروں سمیت ہر طبقے کے شہری شامل ہیں۔
انھوں نے کہا اصغر گرمانی نے وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لیہ سے ایم پی اے الیکشن جیتا بعد ازاں مسلم لیگ ن شامل ہوکر اربوں روپے مالیت کی لوٹ مار کو تحفظ فراہم کیا اسوقت موصوف مسلم لیگ ن کے اقتدار کے چھتر تلے کسی بھی کارروائی سے محفوظ سمجھے جاتے ہیں انھوں نے کہا اصغر گرمانی گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی آڑ میں پندرہ ارب کی لوٹ مار کی ہے سوسائٹی میں صرف چند لوگوں کو قبضہ دیا گیا پانچ ہزار پلاٹس کے لیے انکے پاس سرے سے اراضی موجود ہی نہیں ہے انھوں نے کہا گزشتہ دو سالوں کے دوران درجنوں متاثرین نے نیب سے رجوع کیا لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی موجوہ ڈی جی نیب نے اربوں روپے مالیت کا سیکنڈل سامنے آنے کے بعد فوری طور پر گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے زمہ داروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔
جس کے بعد نیب کی خصوصی ٹیم نے سی ای او زین مرتضی نقوی کو گرفتار کرکے احتساب عدالت سے چار روز کا ریمانڈ حاصل بھی حاصل کر لیا۔ دریں اثنا ملتان میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ ایگزیکٹو کے ڈائریکٹر جنرل زین شاہ کو گرفتارکرلیاجبکہ چیف ایگزیکٹو لیگی ایم پی اے غلام اصغر گورمانی بیرون ملک فرارہو گئے۔
، انھوں نے کہا نیب کے متحرک ہونے کے بعد اصغر گرمانی ملک سے فرار ہوگئے دوسری طرف نیب نے نیب نے 600 کنال اراضی اور گاڑیاں فریز کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دیدی، نیب کا تعاقب جاری ہے۔ شریک ملزم فیصل تحسین اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں،نیب نے وزارت داخلہ کو ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں