“مظفرگڑھ ٹریفک حادثہ: بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق”
مظفرگڑھ کے علاقے لنگرسرائے کے قریب ٹرالر اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، ۔
حادثے میں بس میں موجود بچوں اور خواتین سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 18مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق مرنے والے افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں2مرد2خواتین اور2بچے شامل ہیں۔
،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس علی پور سے لاہور جارہی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں