چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پبلک نہ کرنے کا فیصلہ
چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی کارروائی کو پبلک کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔
ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا کہ 25 نومبر 2024 کے اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے تجویز پیش کی تھی کہ جے سی پی اجلاس کے منٹس کو پبلک کیا جائے،۔
لیکن اس خیال کو ارکان کی اکثریت نے مسترد کر دیا تھا۔
رواں سال 25 جون کو، جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر جے سی پی پر زور دیا کہ وہ اپنے اجلاسوں کے منٹس شیئر کرے اور اس کے لیے انہوں نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں کیے گئے شفافیت کے اقدامات کا حوالہ دیا، جب سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت تشکیل دی گئی۔
تین ججز کی کمیٹی کے منٹس باقاعدگی سے سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جاتے تھے۔25
نومبر 2024 کو جے سی پی کا اجلاس سندھ ہائی کورٹ کے لیے 9 ججز پر مشتمل آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے بلایا گیا تھا-
، جسے 11 کے مقابلے 4 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں