’ایلون مسک کی امریکا پارٹی الیکشن جیتے بغیر بھی ٹرمپ کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے‘

ایلون مسک کی امریکا پارٹی: ٹرمپ کے لیے نیا سیاسی چیلنج؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے نظرانداز کر دیا ہے،۔
لیکن امریکی ارب پتی کے اعلان سے کانگریس میں اپنی معمولی اکثریت بچانے کی کوشش کرنے والے ریپبلکنز کے لیے خطرہ نمایاں ہوگیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مسک نے اختتامِ ہفتہ پر ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا۔
جب ٹرمپ نے ایک وسیع ملکی پالیسی بِل پر دستخط کیے، جس پر مسک نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خسارہ غیر حقیقی انداز میں بڑھے گا۔
مسک نے ابھی تک پالیسی کی تفصیلات پیش نہیں کیں، لیکن توقع ہے کہ وہ اگلے سال کے وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی چند نشستوں کو نشانہ بنائیں گے۔
، جہاں موجودہ ریپبلکنز نے ٹرمپ کے بل کے حق میں ووٹ دیا ہے، حالاں کہ وہ مالی ذمہ داری کا پرچار کرتے رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں