حکومت نے 500 ارب روپے کا قرض قبل ازوقت ادا کردیا، مشیر وزیر خزانہ

500 ارب روپے قرض کی قبل ازوقت ادائیگی: پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت قدم

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت نے 500 ارب روپے کا قرض 5 سال پہلے ادا کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر اہم پیغام میں کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کا 500 ارب روپے کا قرض قبل ازوقت ادا کردیا۔
،جس کے بعد مجموعی قبل از وقت ادائیگیاں ڈیڑھ کھرب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
وزیر خزانہ کے مشیر نے کہا وزارت خزانہ نے جراتمندانہ مالی کامیابی حاصل کی جو پاکستان کی قرضوں کی حکمتِ عملی میں ایک بڑی پیشرفت ہے ۔
حکومت نے 500 ارب روپے قرض 2029 کی طے شدہ مدت سے 4 سال پہلے ادا کردیا۔
، یہ قبل ازوقت ادائیگی قرض مینجمنٹ آفس کے ذریعے کی گئی۔
، قبل از وقت ادائیگی سے مالی دباؤ اور مستقبل کی متعلقہ ذمہ داریوں میں کمی آئے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں