حکومتی اصلاحات کا فیصلہ: مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے نیا لائحہ عمل
وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف وزارت تجارت،صنعت و پیداوار اور اطلاعات سمیت کئی وزارتوں کے سیکرٹریز سے ناخوش ہیں۔
،وزیراعظم نے 7وزارتوں کےسیکرٹریزنجی شعبے سے لینے کی ہدایت کردی۔،
پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز،ٹیکنیکل ایڈوائزرز اور مختلف اداروں کے سربراہان کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔
،اہم عہدوں پر تعیناتیاں 2 سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر ہوں گی۔
نئی پالیسی کے تحت گریڈ 22کے افسران کو بھی پرکشش ملازمت لینےکا موقع دیا جائے گا۔
،بھرتی ہونے والے افسران کو بھاری تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گی۔
اہلیت کے لیے کم از کم ماسٹرز،20 سال کا تجربہ اور 12 سال سینئر سطح پر خدمات کی شرط رکھی گئی ہے۔
،امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 60 سال ہوگی، مزید رعایت بھی دی جا سکے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں