اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی مگر میں بچ گیا؛ ایرانی صدر کا انکشاف

ایرانی صدر پر اسرائیل کا قاتلانہ حملہ: ٹکر کارلسن کو دیا گیا سنسنی خیز انٹرویو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
ایرانی صدر نے یہ دعویٰ معروف امریکی تجزیہ کار اور سابق ٹی وی میزبان ٹکر کارلسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
ٹکر کارلسن نے صدر ایران سے براہ راست سوال کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ اسرائیل نے ان کی جان لینے کی کوشش کی تھی؟
اس سوال کے جواب میں صدر پزشکیان نے صاف لفظوں میں کہا ’’جی ہاں، اسرائیل نے کوشش کی لیکن ناکام رہا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے اور قوم کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔
جب کہ ہماری حکومت کا ہر فرد ملک کے دفاع میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے‘‘۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں