افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان

افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی: عالمی امن کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوبعاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کے لیے ایک مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہے۔
عاصم افتخار نے واضح کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
، جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں جیسے کہ داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فتنہ الخوارج اور بلوچ شدت پسند گروہ افغانستان میں سرگرم ہیں۔
، افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، اس کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں