کراچی: سانحہ لیاری کے بعد مخدوشعمارتوں کو گرانے پر کام شروع

کراچی میں مخدوش عمارتوں کی مسماری تین روز میں مکمل ہوگی

سانحہ لیاری کے بعد انتظامیہ جاگ گئی۔ علاقے میں مخدوش عمارتوں کو گرانے پر کام شروع کردیا گیا۔
گرنے والی عمارت سے ملحہ دو بلڈنگز کی مسماری دوپہر دو بجے سے شروع ہوگی۔
مخدوش عمارتوں کے رہائشی سامان نکالنے میں مصروف ہیں۔
ایس بی سی اے حکام کے مطابق دونوں مخدوش عمارتوں کی مسماری کا عمل تین سے چار روز میں مکمل ہوجائے گا۔
مزدوروں کے ذریعے عمارت کو توڑا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کا اولڈ سٹی ایریا مخدوش عمارتوں کا جنگل ہے۔
صرف لیاری میں 107 عمارتیں رہائش کے قابل نہیں ۔
شہر میں اب بھی 588 مخدوش عمارتیں موجود ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں