حج 2026 رجسٹریشن کا عمل آخری مرحلے میں، صرف ایک دن باقی
وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ سال 2026ء کے حج کے لیے لازمی رجسٹریشن میں ایک روز باقی ہے۔
، اب تک 2 لاکھ سے زائد عازمین نے رجسٹریشن مکمل کرالی ہے۔
، جبکہ بدھ 9 جولائی کو رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں لی جا رہی اور یہ عمل ملک بھر کے 15 نامزد بینکوں میں جاری ہے۔
اس کے علاوہ عازمین گھر بیٹھے آن لائن بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
وزارت کے مطابق رجسٹریشن لازمی ہے، اور صرف وہی افراد حج کے اہل تصور ہوں گے۔
جنہوں نے مقررہ وقت میں اپنی درخواست جمع کروائی ہوگی۔
رجسٹریشن کے بعد درخواست گزار سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب کر سکیں گے۔