پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستیں کالعدم قرار

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دو اعلامیے کالعدم قرار دے دیے ہیں۔
جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
جس میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ 10 روز کے اندر خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم تناسب کے مطابق دوبارہ کرے۔
فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جب تک مخصوص نشستوں کی دوبارہ تقسیم کا عمل مکمل نہیں ہوتا، نئی منتخب اراکین سے حلف نہ لیا جائے۔
عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ دلائل کی سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں