سپیکر پنجاب اسمبلی کا دو ٹوک مؤقف: قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،۔
کسی کو بھی ایوان میں ہلڑبازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمانی نظام کی بڑی اہمیت ہے۔
، ہاؤس میں سپیکر کا کردارایک کسٹوڈین کا ہوتا ہے، سپیکر قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان کی کارروائی کو چلاتا ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ جمہوری نظام میں عدلیہ،مقننہ اور پارلیمان اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
، پارلیمانی نظام میں قائمہ کمیٹیوں کا کردار اہم ہوتا ہے، منتخب نمائندے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں۔
سپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری منتخب نمائندوں پر لازم ہے، ۔
کسی بھی موقع پر قوانین کو معطل نہیں کیا، کسی بھی سیاست دان کے بچوں کے پاپا چور نہیں کہنا چاہئے، ایسا تو سکول میں بھی نہیں ہوتا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں