آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جرائم پر طالبان رہنماؤں کو طلب کرلیا
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے وارنٹ خواتین کے خلاف جبری اقدامات اور صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔
آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ معقول شواہد موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان رہنماؤں نے خواتین کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔
خیال رہے کہ 30 جنوری کو عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کی تھی اور اس درخواست کی سماعت کے بعد آج طالبان رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں