مدثر ریاض ملک کی متنازع پوسٹنگ: لیگی حکومت میں میرٹ کی خلاف ورزی
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں جونیئر ہونے کے باوجود پنجاب بھر میں پرکشش عہدوں پر انجوائے کرنے والے مدثر ریاض ملک نے لیگی دور حکومت میں بھی میرٹ کو روندتے سیکرٹری وائلڈ لائف پنجاب کی پوسٹ حاصل کر لی۔
، گریڈ 19کے مدثر ریاض ملک کے نیچے گریڈ 20کے رانا اسلم افضل کی تعیناتی نے میرٹ رولز کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں مدثر ریاض ملک بزدار حکومت کی آنکھوں کا تارا بنے رہے انھوں بطور ڈپٹی کمشنر ملتان میں بھی مسلم لیگ ن کے الیکشن ریلیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا ۔
حتیٰ کہ لیگی امیدواروں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا، مدثر ریاض ملک نے ایک کا صلہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں حاصل کیا انھوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان کی پوسٹ بھرپور طریقے سے انجوائے کی، بعد ازاں انھوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی پوسٹ حاصل کی بطور کمشنر انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مفادات کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جب مدثر ریاض ملک کمشنر ڈی جی خان ڈویژن تعینات ہوئے تو پنجاب بھر میں انتہائی جونئیر گریڈ کے تھے گریڈ 19 ہونے کے باوجود انھوں نے گریڈ 20 کی پوسٹ حاصل کی ۔
جس کی وجہ سے سینئر افسروں میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی لیکن پی ٹی آئی حکومت کا لاڈلہ ہونے کی وجہ سے میرٹ پالیسی انکا کچھ نہ بگاڑ سکی، انھوں نے کہا مدثر ریاض ملک پاکستان تحریک انصاف سے وفاداری کا صلہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی پوسٹنگ کی صورت میں ملا جب وہ گریڈ انیس کے تھے۔
حالانکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی پوسٹ گریڈ 20 کی ہے مدثر ریاض ملک ایم ڈی سمال انڈسٹریز کارپوریشن پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کی پوسٹنگ بھی انجوائے کرتے رہے انھوں نے کہا مدثر ریاض ملک کا گزشتہ تین سالوں سے کوئی اہم پوسٹ حاصل نہ کر سکے لیگی حکومت نے انھیں پسند بھی نہیں کرتی تھی۔
لیکن لابنگ کے نتیجے میں انھوں نے نہ صرف لیگی حکومت کی نظر میں جگہ بنائی بلکہ من پسند پوسٹنگ حاصل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا حالانکہ وفاقی حکومت نے ان کی نااہلی بنیاد پر مدثر ریاض ملک کو گریڈ بیس میں ترقی دینے کا کیس مسترد کر رکھا ہے۔
لیکن پنجاب حکومت نے انھیں گریڈ بیس کی پوسٹنگ دے کر سیکرٹری وائلڈ لائف تعینات کر رکھا ہے انھوں نے کہا اسوقت ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف رانا اسلم افضل گریڈ 20کے ہونے کے باوجود اپنے جونئیر گریڈ کے گریڈ کے آفیسر مدثر ریاض کے نیچے کام کر رہے ہیں اس طرح کی پوسٹنگ سے مسلم لیگی حلقوں میں انتہائی تشویش پیدا ہوچکی ہے۔
لیگی عہدے دار سوال اٹھاتے پھر رہے جس افسر نے ملتان سے مسلم لیگ کو دفن کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا حکومت اس افسر کو نوازنے پر تلی نظر آتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں